لاہور میں بچوں کو اغوا کر کے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار، پانچ لڑکے بازیاب

لاہور میں بچوں کو اغوا کر کے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار، پانچ لڑکے بازیاب

ملزمان کے خلاف پہلے بھی زیادتی کے مقدمات درج تھے، پولیس
لاہور میں بچوں کو اغوا کر کے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار، پانچ لڑکے بازیاب

Webdesk

|

28 Jul 2024

لاہور:مصطفی ٹاون پولیس نے کمسن بچوں سے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار کرکے 5 مغوی کو بازیاب کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاون پولیس نے خفیہ اطلاع پر اعظم گارڈن کے علاقہ میں چھاپہ مار کرملزمان عمر رضوان اور محمد نوید کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ مریدکے،داتا دربار اور مصطفی ٹاون میں بچوں سے زیادتی کے مقدمات درج ہیں۔

دوران تفتیش ملزمان نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کیا اور بچوں کے اغوا و بدفعلی کا ارتکاب کیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے ایک کوارٹر سے پانچ بچوں عبدالوحید،عبدالوہاب وغیرہ کو برآمد کیا۔

پولیس کے مطابق بچوں کو بدفعلی کے لیے اغواء کیا گیا تھا۔ ایس پی صدر ٹاؤن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!