لاہور میں برطانوی خاتون کے ساتھ جعلی نکاح اور کروڑوں کے فراڈ کا انکشاف
Webdesk
|
26 Jul 2024
پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کیساتھ مبینہ جعلی نکاح کے بعد ایک شہری نے کروڑوں روپے کا فراڈ کر ڈالا۔
زیب النسا نامی خاتون کی مدعیت میں اقبال ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، جس میں خاتون نے دعوی کیا کہ ملزم ساجد نے اپنی بہن اور والد کی موجودگی میں نکاح کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ملزم نے نکاح کا جھانسہ دے کر میرا مکان فروخت کر کے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے وصول کیے، 60 لاکھ مالیت کے سیونگ سرٹیفکیٹ بھی کیش کروائے اور لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی بھی اپنے نام پر کروائی۔
ایف آئی آر میں لکھوایا گیا ہے کہ خاتون کےرابطہ کرنے پر قتل کی دھمکیاں دیں ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر رقم ہڑپ کی۔ مقدمہ میں ساجد،ثناء،مقصود احمد،محمد حسین،عبداللہ اور آمنہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment