لاہور زیادتی کیس کی خبر وائرل کرنے والا ملزم مقدمے سے ڈسچارج
ویب ڈیسک
|
17 Oct 2024
لاہور کی مقامی عدالت نے سوشل میڈیا پر زیادتی کی مبینہ خبر وائرل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم فیصل شہزاد کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر زیادتی کی مبینہ خبر وائرل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم فیصل شہزاد کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے گرفتار فیصل شہزاد کو مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے ایف آئی اے کی تفتیش کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ پراسکیوشن کے پاس اسکرین شاٹ کے پرنٹ کے علاؤہ ویڈیو فرانزک کروانے کا ڈیٹا موجود نہیں تھا ۔
عدالت نے کہا کہ اگر ملزم کسی مقدمے میں مطلوب نہیں ہے تو رہا کیا جائے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے فیصل شہزاد کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ بتایا کہ اُن کے اکاؤنٹ سے 13 ویڈیوز برآمد ہوئیں۔
Comments
0 comment