لوئرکرم ،امدادی سامان کے قافلے کی گاڑیوں پر فائرنگ، ڈرائیور جان سے گیا

Webdesk
|
17 Feb 2025
ضلع کرم میں لوئرکرم کے علاقوں میں امدادی سامان کی گاڑیوں کے قافلے پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے باعث ٹرک ڈرائیور اکرم خان چل بسا۔
پولیس کے کا کہنا ہے کہ آج صبح کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور دیگر سامان سے لدی 64 گاڑیاں ضلع ہنگو سے ضلع کرم کیلئے روانہ ہوئی تھیں۔
پولیس کے مطابق لوئرکرم پہنچنے پربگن،او چت، مندوری، ڈاڈ قمر اور چارخیل سمیت 7 مقامات پر قافلے پر حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 ٹرک ڈرائیور گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔
بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک ڈرائیور اکرم خان لقمہ اجل بن گیا۔
پولیس کے مطابق حملے کے بعد مال سے لدی ہوئی 64 گاڑیوں میں سے 42 گاڑیاں پھنس گئیں اور کچھ گاڑیوں کے مالکان واپس ہنگو کے لیے روانہ ہو گئے۔
زخمی ڈرائیور اکرم خان کا کہنا ہے کہ میڈیسن سے بھرے ٹرک کو دہشت گردوں نے لوٹ لیا۔
Comments
0 comment