8 hours ago
مدرسہ حقانیہ میں نماز جامعہ کے دوران خودکش دھماکا، مولانا سمیع الحق کے بیٹے جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک
|
28 Feb 2025
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قائم مدرسہ حقانیہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا ہے۔ جس میں مولانا سمیع الحق کے بیٹے حامد الحق سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھناکے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینس مع میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی صورت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سمیع الحق کے بیٹے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو1122 کی ٹیمیوں کی جانب سے زخمیوں کو اسپتال منتقلی کا عمل جاری ہے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقع پر پہنچی جب کہ امدادی ٹیمیں اور مقامی افراد ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
ترجمان محمد عاصم کے مطابق اکوڑہ خٹک دھماکے کے زخمیوں کی ممکنہ آمد کے پیش نظر ایل آر ایچ ایمرجنسی کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ایل آر ایچ انتظامیہ اور طبی عملہ زخمیوں کے علاج کے لئے تیار ہے۔ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ایمرجنسی ہائی الرٹ ہے۔
خیال ظاہر کی جارہا ہے کہ حملہ خودکش تھا اور کئی کلو بارود پھٹنے سے یہ تباہی پھیلی ہے۔
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع اکوڑہ خٹک میں قائم حقانیہ دارالعلوم میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ سامنے اگئی۔
تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور سیڑھیوں کے قریب موجود تھا۔
مولانا حامد الحق نماز پڑھ کر نکلے تو نشانہ بنایا گیا۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دھماکے کا ٹارگٹ مولانا حامد الحق تھے، دھماکے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
خودکش حملہ آور کے جسم کے اعضاء مل گئے۔
Comments
0 comment