مدرسے سے واپس آنے والی 3 سالہ بچی کتوں کے حملے میں جاں بحق

مدرسے سے واپس آنے والی 3 سالہ بچی کتوں کے حملے میں جاں بحق

کتے کے کاٹنے پر ایکشن، سپر وائزر اور پٹواری معطل
مدرسے سے واپس آنے والی 3 سالہ بچی کتوں کے حملے میں جاں بحق

ویب ڈیسک

|

18 Feb 2026

پنجاب کے علاقے لودھراں کی تحصیل دنیاپور میں اوارہ کتوں نے مدرسے سے واپس انے والی بچی پر حملہ کر کے اس کو بھنبوڑ دیا۔

کتوں کےکاٹنے سے 3 سال کی بچی کی موت کا واقعہ ہوگئی جبکہ سینیٹری سپروائزر اور حلقہ پٹواری کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرنےکیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

بچی کی اچانک موت پر والدین انتہائی غمزدہ ہیں جبکہ دادا اور دادی پر یہ خبر پہاڑ بند کر ٹوٹی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آوارہ کتوں کے حوالے سے انتظامیہ کو متعدد بار ایکشن لینے کے لیے درخواست کی مگر ان کی کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق اگر بروقت ایکشن ہو جاتا تو بچی کی زندگی محفوظ رہتی اب بھی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ مزید بچوں اور مکینوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے کتوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!