مہندی کے فنکشن میں آنے والی رقاصہ زیادتی کے بعد قتل

مہندی کے فنکشن میں آنے والی رقاصہ زیادتی کے بعد قتل

نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کیا اور لاش کو فرار ہوتے وقت پھینک دیا
مہندی کے فنکشن میں آنے والی رقاصہ زیادتی کے بعد قتل

ویب ڈیسک

|

6 Apr 2025

اوکاڑہ کے علاقے گوگیرا میں اسٹیج ڈانسر چندہ علی کی لاش کھیتوں میں پائی گئی۔ پولیس کے مطابق، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کیا اور لاش کو فرار ہوتے وقت پھینک دیا۔  

خاندان کے مطابق، چندہ علی پر جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی حقائق سامنے آئیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اوکاڑہ راشد ہدایت نے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔  

چندہ علی ضلع پاکپتن کی رہائشی تھیں اور وہ عارف والا میں ایک مہندی فنکشن میں پرفارم کرنے آئی تھیں۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔  

اس واقعے نے مقامی سطح پر شدید ردعمل پیدا کیا ہے، اور عوام نے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!