مہندی کی تقریب میں شراب نوشی سے روکنے پر کزن نے دلہا کی بہن کو قتل کر دیا

مہندی کی تقریب میں شراب نوشی سے روکنے پر کزن نے دلہا کی بہن کو قتل کر دیا

واقعہ اسلام پورہ میں پیش آیا ، مقتولہ کی چند روز بعد رخصتی تھی
مہندی کی تقریب میں شراب نوشی سے روکنے پر کزن نے دلہا کی بہن کو قتل کر دیا

Webdesk

|

17 May 2024

مہندی میں شراب نوشی سے روکنے پر کزن نے دلہا کی بہن کو قتل کردیا

پنجاب کے علاقے اسلام پورہ میں مہندی کی تقریب میں شراب نوشی سے روکنے پر ایک نشئی شخص نے فائرنگ کر کے دلہا کی بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اسلام پورہ کے علاقے عمر فاروق روڈ پر مہندی کی تقریب میں پیش آیا۔ ملزم عارف دلہا فیصل کا رشتے دار ہیں جو شراب پی کر تقریب میں اسلحے کے ساتھ پہنچا۔

غل غپاڑہ دیکھ کر دلہا کی بہن نے اپنے ماموں زاد بھائی عارف کو مزید شراب نوشی سے روکا اور ایک جگہ بیٹھنے کی تاکید کی تو اس نے پستول نکال کر تین فائر مار دیے۔

خاتون کو اہل خانہ تشویشناک حالت میں اسپتال کے کر پہنچے جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

مقتولہ صوبیہ خوش بھی نکاح یافتہ اور چند روز بعد اسکی رخصتی تھی، متعلقہ پولیس نے لاش کو مردہ خانے جمع کروا کر قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!