19 hours ago
محرم الحرام میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
سندھ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

ویب ڈیسک
|
25 Jun 2025
محرم الحرام کے پیش نظر سندھ حکومت نے یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے یکم محرم سے دس محرم الحرام تک صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے بھی معطل رہیں گے، اس کے علاوہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
دفعہ 144 کے تحت صوبے میں ڈرون ہیلی کیم ،اور بغیر اجازت جلسوں اور ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی۔
Comments
0 comment