کراچی، چار روز سے لاپتہ ٹک ٹاکر کی تشدد لاش برآمد
ویب ڈیسک
|
9 Dec 2023
شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے سے 16 سالہ لاپتہ ٹک ٹاکر کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چار روز قبل سائٹ سپر ہائی وے سے ملنے والی لاش کی شناخت 16 سالہ علی دوست ٹک ٹاکر کے نام سے ہوئی۔
مقتول ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کا شوقین تھا اور تین دسمبر کی صبح آٹھ بجے گھر سے نکلا جس کے بعد سے لاپتہ تھا۔
اہل خانہ کے مطابق انہوں نے اپنے بچے کو اسپتال، فلاحی اداروں اور تھانوں میں تلاش کیا مگر کچھ معلوم نہ ہوا۔ والد نے بتایا کہ بچے کی لاش ملنے کی خبر سوشل میڈٰیا کے ذریعے ملی۔
والد کے مطابق 5 دسمبر کو مقتول کی تشدد ذدہ لاش ملی جسے تشدد کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔ جس کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔
مقتول 5 بہن بھائیوں میں سب بڑا تھا ۔ والد ریاض نے بتایا کہ مقتول کا موبائل فون اور پرس نہیں ملا، انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی کہ وہ بچے کے قاتل کو جلد گرفتار کریں۔
Comments
0 comment