1 hour ago
امام بارگاہ دھماکا، حملہ آور نوشہرہ سے جیکٹ پہن کر آیا، ماں بھی گرفتار
ویب ڈیسک
|
7 Feb 2026
اسلام آباد کے علاقے ترلائی کہ امام بارگاہ خدیجۃ الکبری میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
خود کو ش حملہ اور پشاور کے رہائشی یاسر خان کے نام سے ہوئی جو 25 سال کا تھا اور یہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے گھر سے رابطے میں نہیں تھا۔
حملے سے قبل خودکش بمبار نوشہرا میں موجود تھا جہاں اس کے ٹھکانے پر چھاپا مارنے کے دوران ایک ساتھی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا جبکہ پولیس افسر اور اہلکار بھی شہید ہوئے۔
پولیس نے پشاور کے گھر سے حملہ اور کے دو قریبی رشتہ داروں جن میں ایک بہنوئی اور دوسرے کو بھائی بتایا گیا ہے گرفتار کر لیا جبکہ اسلام آباد کے پوش علاقے سے والدہ اور کراچی سے دوسرے بہنوئی کو حراست میں لیا گیا ہے۔
راولپنڈی سے بھی ایک شخص کو مبینہ ساتھی کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ادھر ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ حملہ آور نے مسجد کے ہال تک پہنچنے سے پہلے چھ گولیاں چلائیں اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ اور نوشہرہ سے خود کش جیکٹ پہن کر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتا ہوا کنا کے علاقے پہنچا جہاں اس نے تھوڑی دیر ہوٹل پر قیام کیا اور پھر ڈیڑھ کلومیٹر کا پیدل سفر کر کے امام بارگاہ پہنچا۔
Comments
0 comment