امن و امان کی صورت حال پر 3 روز کیلیے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری

امن و امان کی صورت حال پر 3 روز کیلیے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری

کرفیو کے دوران گھروں سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی، نوٹی فکیشن
امن و امان کی صورت حال پر 3 روز کیلیے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک

|

30 Nov 2024

مقامی انتظامیہ نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقہ سانگہ اور انضر چینہ میں کل سے تین روزہ کرفیو نافذ کردیا۔ 

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق تحصیل شکئی میں کل سے سیکورٹی فورسز کی موومنٹ کے باعث تین روز تک صبح پانچ بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگی۔

 ڈپٹی کمشنر ناصر خان نےتحصیل شکئی کی عوام سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!