منشیات کیس میں مقتول مصطفی عامر کو گرفتار کرنے کا حکم

منشیات کیس میں مقتول مصطفی عامر کو گرفتار کرنے کا حکم

مصطفی عامر کیخلاف کورئیر کمپنی کے ذریعے منشیات بیرون ملک بھیجنے کا کیس درج ہے
منشیات کیس میں مقتول مصطفی عامر کو گرفتار کرنے کا حکم

ویب ڈیسک

|

24 Feb 2025

اینٹی نارکوٹکس کورٹس نے منشیات کیس میں مقتول مصطفی عامر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایک ماہ قبل ڈیفنس سے آغا کے بعد بے دردی سے قتل ہونے والے مصطفی کیخلاف دائر منشیات مقدمے میں عدالت نے ملزم ارمغان کے وارنٹ بھی جاری کیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق انسداد منشیات عدالت نے مصطفیٰ عامر کے خلاف منشیات بر آمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے، مقتول مصطفی عامر کے وارنٹ 22 فروری کو انسداد منشیات کورٹ نے جاری کیے گئے۔

مقتول مصطفیٰ عامر منشیات برآمدگی کے مقدمے میں مفرور تھا، عدالت نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اے این ایف پولیس اسٹیشن کو ملزم کو گرفتار کرکے 27 فروری کو پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

مقتول مصطفی کے خلاف مقدمہ 2024 میں تھانہ اے این ایف میں درج کیا گیا تھا، ملزم مصطفیٰ عامر پر الزام تھا کہ اس نے کوریئر کے ذریعے منشیات بھیجنے کی کوشش کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!