منوڑا میں دو بہنیں، بھائی اور منگیتر ڈوب کر جاں بحق

منوڑا میں دو بہنیں، بھائی اور منگیتر ڈوب کر جاں بحق

تین لاشیں مل گئیں چوتھے نوجوان یعنی ایک متوفیہ کے منگیتر کی لاش نہ مل سکی
منوڑا میں دو بہنیں، بھائی اور منگیتر ڈوب کر جاں بحق

ویب ڈیسک

|

5 Oct 2024

 ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لئے جانے والے ایک ہی خاندان کے چار افرادسمندر میں ڈوب گئےکر زندگی کی بازی ہار گئے، ڈوبنے والوں میں دو بہنیں اور بھائی شامل ہیں۔

ایدھی رضا کاروں نے تین لاشیں نکال لیں جبکہ چوتھے شخص کی تلاش کا عمل جاری تھا ۔ تفصیلا ت کے ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے منوڑا کے قریب سمندر میں نہانے والے چار افراد ڈوب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ، ریسکیو رضاکار غوطہ  خوروں سمیت موقع پر پہنچ گئے اور ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کردی ۔ ریسکیو رضاکاروں نے چندگھنٹوں بعد سمندر میں ڈوبنے والی دو لڑکیوں اور ایک نوجوان کی لاش سمندر سے نکال لیں۔ جنہیں ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈوبنے والوں  کی شناخت 24 سالہ معاذ ولد ارشد امام ,20 سالہ حفصہ دختر امام اور حبا دختر امام کے ناموں سے ہوئی جبکہ چوتھے شخص کی لاش نہیں مل سکی جس کی شناخت 24 سالہ غلام مصطفی کے نام سے بتائی جارہی ہے ۔

سمندر سے نکالی جانے والی لاشیں  بھائی اور بہنوں کی ہیں جبکہ سمندر میں ڈوبنے والا چوتھا شخص واقعے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی حفصہ کا منگیتر بتایا جاتا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سمندر میں ڈوبنے والے چوتھے شخص کی تلاش کا عمل جاری ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق سمندر میں ڈوبنے والا خاندان فیڈرل بی ایریا بلاک 9 دستگیر فرزانہ دواخانہ کے قریب کا رہائشی ہے۔ تمام افراد پکنک کیلئے  منوڑا کے ساحل پر آئے تھے۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد تینوں لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!