ماڑی پور میں ڈاکٹر نے تاوان نہ دینے پر 2 بچوں کو قتل کر دیا

ماڑی پور میں ڈاکٹر نے تاوان نہ دینے پر 2 بچوں کو قتل کر دیا

دونوں بچوں کی لاشیں کلینک سے برآمد ، ملزم گرفتار
ماڑی پور میں ڈاکٹر نے تاوان نہ دینے پر 2 بچوں کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک

|

29 Jul 2024

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں مچھر کالونی کے ایک کلینک سے دو بچوں کی تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں بچوں کو گزشتہ روز کلینک کے مالک اور اتائی ڈاکٹر نے تاوان کی غرض سے اغوا کیا تھا۔

پولیس نے بچوں کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزم اطائی ہے جو کلینک چلاتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بیان دیا ہے کہ تاوان کے لیے بچوں کو اغوا کیا تھا، اور بچوں کے باپ سے 4 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے کا ارادہ تھا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق مقتول بچوں کا باپ مچھلی کے کاروبار سے وابستہ، اور یہ خاندان پانچ برس قبل ڈیفنس سے مچھرکالونی منتقل ہوا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!