مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 10سے زائد زخمی

مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 10سے زائد زخمی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 10سے زائد زخمی

Webdesk

|

13 May 2024

مٹیاری:قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10سے زائد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ افسوسناس حادثے کا شکار ہوگئی۔

ہلاکتوں میں اضافے اضافے کا خدشہ ہے۔اس سے قبل ہالہ قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ پیش آیا تھا، جب مسافر بس آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر جل گئی تھی۔

پولیس کے مطابق مسافر بس کار سے ٹکرانے کے بعد بجلی کے پول سے ٹکرائی۔

حادثے کے بعد ٹرانسفارمر اور تاروں سے بس میں آگ لگی، بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے، حادثے کی شکار مسافر بس گھوٹکی سے بھٹ شاہ جارہی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!