مسلح ملزمان نے چار فوٹو گرافروں کو قیمتی کیمروں سے محروم کردیا

مسلح ملزمان نے چار فوٹو گرافروں کو قیمتی کیمروں سے محروم کردیا

اسلحے کے زور پر ان سے اور ان کے ساتھیوں سے کیمرے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
مسلح ملزمان نے چار فوٹو گرافروں کو قیمتی کیمروں سے محروم کردیا

Webdesk

|

22 Oct 2024

کراچی :شہر قائد کے علاقے گڈاپ میں مسلح ملزمان نے چار وائلڈ لائف فوٹو گرافروں کو ان کے قیتمی سامان بشمول کیمرے، موبائل اور نقدی سے محروم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوٹو گرافر زوہیب نے بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی حب ڈیم سے فوٹو گرافی کر کے واپس لوٹ رہے تھے کہ عثمان گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے انہیں روک لیا۔

اسلحے کے زور پر ان سے اور ان کے ساتھیوں سے کیمرے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق گڈاپ میں حب ڈیم کے قریب مہمان پرندوں کی ویڈیو گرافی کرکے واپس آتے ہوئے فوٹوگرافروں سے ڈکیتی کی واردات کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!