مصطفی عامر قتل کیس، ارمغان کمرہ عدالت میں بے ہوش
سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے

ویب ڈیسک
|
18 Feb 2025
ڈیفس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کیس کا ملزم ارمغان کمرۂ عدالت میں بے ہوش ہو گیا۔
ملزم ارمغان کو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملزم ارمغان کمرۂ عدالت میں بے ہوش ہو گیا۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو دو گھنٹے پہلے ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا، وہاں معائنہ بھی ہوا ہے، طبیعت ٹھیک تھی۔ عدالت نے کہا کہ میڈیکل معائنہ تو ہو چکا ہے۔
کمرۂ عدالت میں پولیس اہلکاروں نے ارمغان کو ہوش میں لانے کی کوشش کی، جس کے بعد ارمغان کو کمرۂ عدالت میں صوفے پر لٹا دیا گیا۔ واضح رہے کہ عدالت نے ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
Comments
0 comment