مصطفی عامر قتل کیس انتہائی خطرناک ہوگیا، پراسیکیوٹر کو دھمکیاں موصول

مصطفی عامر قتل کیس انتہائی خطرناک ہوگیا، پراسیکیوٹر کو دھمکیاں موصول

پراسیکیوٹر کے ساتھ پر تشدد، گاڑی کے شیشے توڑ دیے اور لیپ ٹاپ بھی غائب
مصطفی عامر قتل کیس انتہائی خطرناک ہوگیا، پراسیکیوٹر کو دھمکیاں موصول

ویب ڈیسک

|

23 Mar 2025

مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس میں قائمقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

منتظر مہدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک آڈیو وائس میسج کے ذریعے ان ڈائریکٹ دھمکیاں دی گئی ہیں، اس آڈیو میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ذاکر حسین سمیت دو دیگر ججز کے نام بھی لیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے ساتھی فہیم پہنور کو بھی نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اُن کی گاڑی کو ٹکر مار کر شیشے توڑ دیے اور گاڑی سے لیپ ٹاپ لے گئے۔ 

منتظر مہدی نے کہا کہ دھمکیوں کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ آڈیو میسج کا فرانزک تجزیہ کروایا جائے۔   ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عامر کیس میں وائس ریکارڈنگ لیک ہونے کے بعد سے انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔ منتظر مہدی نے اس معاملے کی تحقیقات اور تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!