مون سون بارشوں سے تباہی، اموات کی تعداد 250 کے قریب پہنچ گئی، 15 سے زائد لاپتہ

مون سون بارشوں سے تباہی، اموات کی تعداد 250 کے قریب پہنچ گئی، 15 سے زائد لاپتہ

این ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام جاری ہے
مون سون بارشوں سے تباہی، اموات کی تعداد 250 کے قریب پہنچ گئی، 15 سے زائد لاپتہ

ویب ڈیسک

|

23 Jul 2025

این ڈی ایم ا ےنے مون سون بارشوں میں ہونے والی تباہی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کے حوالے سے نئی رپورٹ جاری کردی۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 246 کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ 15 سے زائد شہری لاپتہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ دو روز کے دوران بارش کے دوران پیش آنے والے حادثات میں سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں 17 کے قریب ہوئی ہیں۔

بارشوں کے نتیجے میں درجنوں گھر، پُل، شاہراہوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ اس کا تخیمنہ لگایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال جبکہ بابر سر ٹاپ شاہراہ پر لاپتہ ہونے والے سیاحوں کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!