میٹرک کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا بائیک رائیڈر گرفتار

میٹرک کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا بائیک رائیڈر گرفتار

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا ہے
میٹرک کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا بائیک رائیڈر گرفتار

ویب ڈیسک

|

3 Dec 2025

لاہور میں میٹرک کی طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا رائیڈر پولیس کی کارروائی کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور نور جہاں روڈ سے اسے گرفتار کیا۔ اس واقعے پر ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس کے بعد ایس پی شہربانو نقوی کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ طالبہ نے جوہر ٹاؤن سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی جانے کے لیے ان رائیڈ سروس بک کی تھی، مگر ملزم اسے اصل راستے سے ہٹا کر گلبرگ کے علی زیب روڈ کی طرف لے گیا، جہاں پارک کے قریب اس نے لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ اے ایس پی گلبرگ نے بتایا کہ رائیڈر نے دھوکے سے راستہ تبدیل کیا اور طالبہ کو تنہا مقام پر لے جا کر اسے پریشان کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق ملزم شعیب کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اسے مزید کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!