مظفر گڑھ میں سسرالیوں نے لڑکی کو آگ میں جھونک دیا

مظفر گڑھ میں سسرالیوں نے لڑکی کو آگ میں جھونک دیا

سسرالیوں نے تشدد کے بعد بہو کو آگ لگائی
مظفر گڑھ میں سسرالیوں نے لڑکی کو آگ میں جھونک دیا

ویب ڈیسک

|

6 Jun 2024

ملتان کے علاقے مظفر گڑھ کی بستی ہلیلی میں سسرالیوں نے خاتون کو مبینہ تشدد کے بعد آگ لگادی گئی۔

 ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ خاتون کو پہلے اس کے شوہر اور سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر بھی سکون نہ آنے پر اس کو آگ لگا دی۔

ورثاء کے مطابق خاتون کی شادی کو 2 سال ہوئے تھے اور اکثر جھگڑے رہتے تھے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کے شوہر، سسر اور 3 دیوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!