نند کو شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا تحفہ، بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا

نند کو شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا تحفہ، بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا

ملزمہ نے اپنے بھائیوں اور ساتھیوں سے شوہر کو قتل کروایا، ملزمان گرفتار
نند کو شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا تحفہ، بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا

ویب ڈیسک

|

29 Apr 2024

بھارت میں ایک خاتون نے نند کو شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا تحفہ دینے پر شوہر کو قتل کروادیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے 35 سالہ رہائشی چندر پرکاش مشرا نے اپنی بہن کو شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کو تحفہ دینے کا فیصلہ کیا اور پھر اس کا مشورہ اپنی اہلیہ سے کیا۔

بیوی چھبی نے شوہر کے فیصلے کی مخالفت کی اور پھر دونوں میں جھگڑا ہوگیا تاہم پرکاش نے اپنی بہن کی خوشی کے لیے اپنی بات کو مکمل کیا اور اُسے تحفے میں انگوٹھی و ٹی وی دے دیا۔

اُدھر ناراض بیوی نے اپنے بھائیوں کو فون کر کے صورت حال بتائی اور اُن سے شوہر کو سبق سکھانے پر اتفاق کیا۔

خاتون کے بھائیوں نے گھر پہنچ کر اپنے بہنوئی کو ایک گھنٹے تک ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس دوران چوٹ سر پر لگانے کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگیا جس کے بعد ملزمان اور خاتون موقع سے فرار ہوگئے جبکہ لڑکے کے گھر والوں نے اُسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال منتقلی کے بعد علاج کے دوران ہی چندر پرکاش مشرا کی موت واقع ہوگئی جس پر اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی اور انہوں نے پولیس کو سارے واقعے سے آگاہ کیا۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ملزمہ اور اُس کے بھائیوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!