نوڈلز کھانے کے بعد کمسن بہن اور بھائی جاں بحق

نوڈلز کھانے کے بعد کمسن بہن اور بھائی جاں بحق

واقعہ لاہور کے علاقے مناواں میں پیش آیا
نوڈلز کھانے کے بعد کمسن بہن اور بھائی جاں بحق

Webdesk

|

30 May 2024

لاہور کے علاقے مناواں میں مضر صحت نوڈلز کھانے سے دو بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مناواں میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت نوڈلز کھانے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت 9 سالہ رافع اور11 سالہ مریم کے ناموں سے ہوئی۔

اہل خانہ کے مطابق بچوں نے نوڈلز کھائے تو اُن کو الٹیاں آنا شروع ہوگئیں، طبعیت خراب ہونے پر بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔

میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ نوڈلز کھانے کے بعد بچوں کے زہر میں جسم پھیل گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!