نومولود بچوں کو اغوا کے بعد فروخت کرنے والی خاتون گرفتار، 8 کارروائیوں کا اعتراف

نومولود بچوں کو اغوا کے بعد فروخت کرنے والی خاتون گرفتار، 8 کارروائیوں کا اعتراف

ملزمہ نے دوران تفتیش 8 بچوں کو اغوا کر کے فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے
نومولود بچوں کو اغوا کے بعد فروخت کرنے والی خاتون گرفتار، 8 کارروائیوں کا اعتراف

ویب ڈیسک

|

19 Jan 2024

کھارادر پولیس نے بدھ کے روز نومولود بچوں کی اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک بچی کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق، ملزمہ کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے، جو نرسوں، دائیوں اور بچوں کے اسمگلروں کے ساتھ مل کر اسپتالوں اور دیہاتوں سے نوزائیدہ بچے حاصل کرتی اور پھر انہیں فروخت کردیتی تھی۔

کراچی کے علاقے کھارادر تھانے کے ایس ایچ او آغا رشید نے انکشاف کیا کہ فاطمہ نے حال ہی میں ٹھٹھہ کے ایک گاؤں سے ایک نومولود بچی کو کراچی میں فروخت کرنے کے لیے 2 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فاطمہ کو گرفتار کرکے نومولود بچی کو برآمد کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران فاطمہ نے آٹھ بچوں کی خرید و فروخت کا اعتراف کیا۔ 

لیاری کی رہائشی ملزمہ اب پولیس کی حراست میں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی اسمگلنگ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کے لیے مزید تحقیقات کی جائیں گی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد بازیاب ہونے والی نومولود بچی کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا۔ دریں اثنا، فاطمہ خواتین پولیس کی تحویل میں ہے، جہاں جاری تحقیقات نوزائیدہ بچوں کی خرید و فروخت کے وسیع نیٹ ورک پر مرکوز ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!