نوشہرہ سے لاپتہ ہونے والی ٹک ٹاکر بہنیں بازیاب

نوشہرہ سے لاپتہ ہونے والی ٹک ٹاکر بہنیں بازیاب

پولیس نے دونوں کو مردان سے بازیاب کیا ہے
نوشہرہ سے لاپتہ ہونے والی ٹک ٹاکر بہنیں بازیاب

ویب ڈیسک

|

15 Jun 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی افغان جڑواں ٹک ٹاکر بہنیں شکیلہ اور نائلہ کو 6 روز بعد مردان سے بازیاب کروالیا گیا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق دونوں بہنیں مردان میں شاپنگ کے بعد لاپتہ ہو گئی تھیں، چھ روز بعد پشاور سے بازیاب ہو گئی ہیں۔

 رسالپور پولیس نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ان کا سراغ لگا کر کامیاب کارروائی کی اور بہنوں کو بحفاظت تھانہ رسالپور پہنچا دیا گیا۔  

واقعے کی رپورٹ (174) بہنوں کی والدہ کی جانب سے تھانہ رسالپور میں درج کی گئی تھی۔ بہنوں نے عدالت سے تحفظ کی اپیل کی تھی کیونکہ غیرت کے نام پر قتل کا خدشہ تھا۔

 تاہم، عدالت نے والدہ کی طرف سے بچیوں کی حوالگی کی درخواست مسترد کر دی اور انہیں دارالامان مردان منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ فی الحال، دونوں بہنیں بحفاظت دارالامان مردان منتقل ہو چکی ہیں۔  

پولیس افسر ڈی ایس پی نسیم خان نے اس کامیاب کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ڈیٹا کی مدد سے لاپتہ لڑکیوں کو تلاش کرنے میں مدد ملی۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!