نیپا چورنگی حادثہ، ابراہیم کے والد کا کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے کا فیصلہ

نیپا چورنگی حادثہ، ابراہیم کے والد کا کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے کا فیصلہ

بچے کے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کس سے فریاد کروں کس کے آگے رؤں۔
نیپا چورنگی حادثہ، ابراہیم کے والد کا کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے کا فیصلہ

Webdesk

|

2 Dec 2025

کراچی: نیپا چورنگی چیس اپ کے باہر کھلے ہوئے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے معصوم بچے ابراگہیم کے والد کا دل دہلا دینے والا بیان سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق بچے کے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کس سے فریاد کروں کس کے آگے رؤں۔

معصوم ابراہیم کے والد کا کہنا تھا کہ اب کھلے مین ہولز پر میں ڈھکن لگاؤں گا تاکہ کسی اور کا بچہ ایسی  ناگہانی موت کا شکار نہ ہو۔

بچے کے والد نے روتے ہوئے اپنا نمبر بھی میڈیا کو بتایا۔

واضح رہے کہ نیپا حادثے میں معصوم ابراہیم کھلے ہوئے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا، جس کی لاش اگلے دن دوپہر میں 12 گھنٹے کے بعد ملی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!