55 mins ago
نیپا چورنگی حادثہ ڈمپر کی وجہ سے پیش آیا
17 نومبر کو گٹر کا ڈھکن نکلا اور پھر نہیں لگایا گیا
ویب ڈیسک
|
3 Dec 2025
کراچی: گلشن اقبال میں واقع نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گرنے کا واقعہ بھی ڈمپر کی وجہ سے پیش آیا۔
نیپا چورنگی پر واقع مارٹ کے قریب کھلے مین ہول میں تین سالہ ابراہیم کی ہلاکت کے معاملے کا قصور وار ایک بار پھر ڈمپر نکلا۔
مارٹ کے سامنے سڑک پر مین ہول موجود تھا تاہم 17 نومبر کی رات دو ڈمپر رانگ سائیڈ آئے جس کی وجہ سے ڈھکنا ٹوٹ گیا۔
17 نومبر سے ٹوٹا ہوا ڈھکنا ایسے ہی رہا اور کسی نے اس پر توجہ نہیں دی جس کے باعث دو روز قبل حادثہ پیش آیا۔
Comments
0 comment