9 hours ago
نیٹی جیٹی پل پر ٹرالے کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق، سال 25 کے 54 روز میں 127 شہری جاں بحق

ویب ڈیسک
|
24 Feb 2025
کراچی: شہر قائد کے علاقے ٹاور کے قریب نیٹی جیٹی پل پر ٹرالے کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نیٹی جیٹی پل پر پابندی کے اوقات میں چلنے والے تیز رفتار ٹرالے نے موٹرسائیکل رکشے اور گاڑی کو ٹکر ماری۔
ٹرالے کی ٹکر سے کار پُل سے نیچے آگری جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 62 سالہ محمد اشرف ولد عبداللہ ان کا بیٹا 40 سالہ نوید محمد اشرف شامل ہیں، حادثے میں متوفی محمد اشرف کا دوسرا بیٹا عثمان محمد اشرف اورایک رکشہ ڈرائیورشمس الحہی زخمی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد باپ بیٹا تھے جو ڈیفنس سے سائٹ ایریا جارہے تھے۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں 54 روز کے دوران ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 127 تک پہنچ چکی ہے۔
جن میں 92 مرد، 16 خواتین، 12 بچے اور 5 بچیاں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 1600 کے قریب شہری ٹریفک حادثات میں زخمی ہوچکے ہیں۔
Comments
0 comment