پاکپتن میں شوہر کا بیوی پر تشدد، گنجا کردیا
ویب ڈیسک
|
15 May 2024
پنجاب کے علاقے پاکپتن میں شوہر نے اہل خانہ کے ساتھ ملکر بیوی پر تشدد کیا اور اُس کو گنجا بھی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں فائزہ فاطمہ نامی لڑکی کی سلمان نامی لڑکے سے تین سال قبل شادی ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں اولاد نہیں ہوئی تھی۔
اولاد نہ ہونے کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے جبکہ سسرالی بھی بہو پر ظلم کرتے تھے۔
بدھ کے روز شوہر نے اہل خانہ کے ساتھ مل کر معمولی تلخ کلامی پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر اہل خانہ کے ساتھ ملکر فائزہ کا سر مونڈ دیا۔
ڈی پی او پاکپتن نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کی گرفتار کی ہدایت کی جس کے بعد پولیس نے تشدد کرنیوالے شوہر سلمان کو گرفتار کرلیا۔
خاتون نے پولیس سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائے۔
Comments
0 comment