پاکپتن میں آوارہ کتوں نے ننھے بچے کو نوچ نوچ کر کھا لیا

پاکپتن میں آوارہ کتوں نے ننھے بچے کو نوچ نوچ کر کھا لیا

ماں پڑوس سے واپس آئی تو آوارہ کتا منہ میں بچے کو دبا کر باہر بھاگ رہا تھا
پاکپتن میں آوارہ کتوں نے ننھے بچے کو نوچ نوچ کر کھا لیا

ویب ڈیسک

|

19 Jul 2024

پاکپتن کے علاقے فرید کوٹ میں آوارہ کتے نے حملہ کرنے کے بعد کمسن بچے کو نوچ نوچ کر کھالیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول محنت کش کا معصوم چار ماہ کا بچہ تھا اور وہ کمرے میں دروازے کے قریب رکھے جھولے میں سکون سے سورہا تھا۔

اس دوران بچے کی ماں پڑوس میں کسی کام سے گئی اور واپس آئی تو ایک کتا بچے کو منہ میں دبا کر باہر لے گیا، ماں کی چیخ پکار پر علاقہ مکین جمع ہوئے اور انہوں نے بچے کو کتے کے چنگل سے چھڑوایا تاہم اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

اہل خانہ بچے کو اسپتال لے کر پہنچے تو وہ دم توڑ چکا تھا، علاقہ مکینوں کے تشدد سے کتا بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!