پاکستان میں قاتل مون سون کی انٹری، 15 افراد اور 70 مویشی ہلاک

پاکستان میں قاتل مون سون کی انٹری، 15 افراد اور 70 مویشی ہلاک

تھرپارکر میں بارش سے بچنے کیلیے درخت کے نیچے پناہ لینے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
پاکستان میں قاتل مون سون کی انٹری، 15 افراد اور 70 مویشی ہلاک

ویب ڈیسک

|

30 Jul 2024

سندھ کے ضلع تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 جاں بحق جبکہ 30 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر گجرات سے پاکستان میں داخل ہونے والے مون سون سسٹم نے تباہی مچادی ہے، راولپنڈی، لاہور، اسلام آباد اور سندھ کے مختلف اضلاع میں مون سون کا شدید گرج اور چمک کے ساتھ آغاز ہوا۔

تھرپارکر کے علاقے ننگرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا، اس کے علاوہ 30 سے زائد بکرے، اونٹ اور گائے بھی ہلاک ہوئی۔

ننگرپارکر کے گاؤں اوکراڑو کے بارش سے بچنے کیلیے ایک خاندان کے 7 افراد نے درخت کے نیچے پناہ لی تو وہاں پر آسمانی بجلی گرے جس کے نتیجے میں دو خواتین اور چار مردوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

اس کے علاوہ ننگرپارکر سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر جانور بھی جھلس گئے۔ پنجاب کے علاقے پنڈ دادن خان میں چالیس مویشی برساتی نالے میں بہہ گئے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی میں برساتی نالے میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق جبکہ تھانہ وارث خان میں پرانے مکان کی چھت منہدم ہونے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نالوں میں طغیانی کے باعث تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!