پانچ سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، لاش پڑوسی کے باتھ روم سے برآمد

پانچ سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، لاش پڑوسی کے باتھ روم سے برآمد

بچہ صبح سے لاپتہ تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
پانچ سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، لاش پڑوسی کے باتھ روم سے برآمد

ویب ڈیسک

|

25 Jun 2024

پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں پانچ سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے نور کورٹ میں پیر کی صبح سے لاپتہ پانچ سالہ عثمان نامی بچے کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ سلطان پور میں پیش آیا، بچے کی لاش ہمسائے کے گھر کے واش روم سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!