پارا چنار کا رہائشی پشاور میں قتل
ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے

Webdesk
|
31 Jan 2025
پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں پاڑا چنار سے تعلق رکھنے والے شخص کو قتل کردیا گیا جبکہ ملزم/ ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ قاضی آباد میں پیش آیا جبکہ مقتول کی شناخت قیصر حسین کے نام سے ہے جسکا آبائی تعلق پاڑا چنار جبکہ حال قصہ خوانی بتایا جاتا ہے ۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرکے تفتیش شروع کردی ہے ، جبکہ پارا چنار کے رہائشی کے قتل کا مقدمہ تھانہ بڈھ بیر میں درج کردیا گیا ۔
Comments
0 comment