امریکا سے معاہدہ طاقت کے ساتھ آگے بڑھا، دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا: ایرانی صدر

امریکا سے معاہدہ طاقت کے ساتھ آگے بڑھا، دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا: ایرانی صدر

ایران نے امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت وقار، خوداعتمادی اور طاقت کے ساتھ حاصل کی۔
امریکا سے معاہدہ طاقت کے ساتھ آگے بڑھا، دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا: ایرانی صدر

Webdesk

|

17 Aug 2026

تہران:ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکا سے حالیہ معاہدہ طاقت کے ساتھ آگے بڑھایا ہے، دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت وقار، خوداعتمادی اور طاقت کے ساتھ حاصل کی۔

ہم نے یادداشت کے اصول طے کرتے ہوئے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے تشکیل دئیے گئے اصول مدنظر رکھے تھے۔

بیان میں صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ایران اور امریکا کے مابین حالیہ معاہدہ ایران کی طاقت کے ساتھ آگے بڑھا. ہم دشمنوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنے والے نہیں۔ مفاہمتی یادداشت کی تیاری ماہرین کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کے بعد عمل میں لائی گئی تھی۔

 خیال رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے مابین مفاہمتی یادداشت پر 17 جون کو دستخط ہوئے تھے .جس میں طے کردہ 60روزہ مدت آج ختم ہورہی ہے۔ دونوں ممالک 2مہینے گزر جانے کے باوجود تاحال جنگ بندی کا کوئی واضح منصوبہ طے نہیں کرسکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!