پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ

ویب ڈیسک

|

10 Feb 2024

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سمیت مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع باجوڑ، دیر لوئر، چترال، رستم سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس پر شہری خوفزدہ ہوئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش جبکہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریسکیو 1122 اور این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!