پسند کی شادی جرم بن گئی، جوڑے کا بے رحمی سے قتل

پسند کی شادی جرم بن گئی، جوڑے کا بے رحمی سے قتل

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں
پسند کی شادی جرم بن گئی، جوڑے کا بے رحمی سے قتل

Webdesk

|

9 Jan 2026

کراچی: لاسی گوٹھ میں چند ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر دیا گیا ، مقتولین کا تعلق لاڑکانہ سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب لاسی گوٹھ میں ایک لرزہ خیز واقعے میں چار مسلح افراد نے دن دیہاڑے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نصراللہ بچل اور ان کی بیوی لطیفاں مگسی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولین کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا اور وہ کچھ عرصہ قبل لاسی گوٹھ میں رہائش اختیار کرنے آئے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ مقتول نصراللہ بچل سیکیورٹی گارڈ تھے، واقعے کے وقت جوڑے کھانے کا سامان لینے گئے تھے اور واپس آنے پر یہ سانحہ پیش آیا۔

مقتول کے بھائی کے مطابق دونوں نے چند ماہ پہلے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی، قتل دوپہر کے وقت ہوا، نامعلوم مسلح افراد نے قتل کیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!