پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس 30 آئی فونز اسمگل کرتے ہوئے دھر لی گئی

پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس 30 آئی فونز اسمگل کرتے ہوئے دھر لی گئی

حکام کا کہنا ہے کہ ضبط کئے گئے آئی فونز کی کل مالیت تقریبا 110 ملین روپے ہے۔
پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس 30 آئی فونز اسمگل کرتے ہوئے دھر لی گئی

Webdesk

|

4 Oct 2024

لاہور میں کسٹم حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ایئر ہوسٹس سے کروڑوں روپے مالیت کے 30 ایپل آئی فونز اسمگلنگ کی کوشش کے دوران ضبط کر لیے ۔

اطلاعات کے مطابق ایئر ہوسٹس جس کی شناخت نادیہ کے نام سے ہوئی ہے، پرواز پی کے 204 میں دبئی سے لاہور جا رہی تھی اور اس نے اپنے جسم پر مہنگے اسمارٹ فونز چھپا رکھے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ضبط کئے گئے آئی فونز کی کل مالیت تقریبا 110 ملین روپے ہے۔

ایک اور واقعے میں کسٹم حکام نے دبئی سے سفر کرنے والے ایک فیملی سے ایپل کے 37 آئی فونز، میک اپ کی اشیا اور کمپیوٹر ٹیبلٹس بھی ضبط کرلئے۔

فیملی جس کی شناخت محمد ارشد اور ان کی اہلیہ کے نام سے ہوئی ہے، 5.4 ملین روپے سے زائد مالیت کا سامان اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

دونوں معاملات میں سامان سمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!