پی پی رہنما قتل

پی پی رہنما قتل

پولیس نے واقعے کو دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا
پی پی رہنما قتل

ویب ڈیسک

|

18 Mar 2025

کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کو پرانی دشمنی کے باعث فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، واقعے کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ قتل ذاتی دشمنی کا نتیجہ تھا۔  

ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے بتایا کہ مقتول پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار تھا، جس کے کئی افراد سے تنازعات چل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔  

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کی ہیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ شواہد کی روشنی میں تفتیش کو نتیجہ خیز بنایا جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!