1 hour ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتوں کا اعلان
دو ستمبر کیلیے اوگرا نے قیمتوں کا تعین کردیا
ویب ڈیسک
|
1 Sep 2026
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 2 ستمبر سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 51 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 2 ستمبر سے ہوگا۔
Comments
0 comment