2 hours ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی
ویب ڈیسک
|
28 Jul 2026
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ نرخ 29 جولائی کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment