قربانی کے گوشت کی تقسیم پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق
Webdesk
|
18 Jun 2024
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے علاقے مظفرآباد کے علاقے شوائی میں قربانی کے گوشت کی تقسیم پر جھگڑے کے نتیجے میں 4 بھائیوں میں سے ایک کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول نواز نے اپنے بھائی اسد اور والد رفیق کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ جوابی کارروائی میں اسد نے فائرنگ کر دی جس سے نواز جاں بحق ہو گیا۔
ڈی ایس پی سید اشتیاق گیلانی نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ڈی ایس پی گیلانی نے کہا کہ اصل حقائق تفتیش اور ملزم کی گرفتاری مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔
دوسری جانب عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی قربانی کی تقریبات اور جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی یاد میں جانوروں کی قربانی کل تک جاری رہے گی۔
Comments
0 comment