رمضان کے مقدس مہینے میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش

رمضان کے مقدس مہینے میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
رمضان کے مقدس مہینے میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش

ویب ڈیسک

|

6 Mar 2025

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور کی پولیس نے 08 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم شاہزیب عرف جیری کو گرفتار کر لیا۔

یہ کارروائی ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کی گئی۔  

پولیس کے مطابق، متاثرہ بچی گھر سے سودا لینے کے لیے ایک سٹور پر گئی تھی، جہاں ملزم شاہزیب نے اسے ورغلا پھسلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

بچی کی والدہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس پی کینٹ اویس شفیق نے نوٹس لیا اور ایس ایچ او باٹا پور کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

ایس پی کی ہدایت موصول ہوتے ہی ایس ایچ او باٹا پور عبدالواحد اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔  

متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم شاہزیب کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق نے پولیس ٹیم کی کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسے مجرموں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔  

ایس پی کینٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی واقعے کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں، تاکہ مجرموں کو بروقت گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!