1 hour ago
رمضان المبارک میں کراچی کے صارفین کو 11 گھنٹے سے زائد اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا ہوگا
سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک کیلیے شیڈول جاری کردیا
ویب ڈیسک
|
17 Feb 2026
سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت دیگر گھریلو صارفین کیلیے رمضان المبارک کا گیس لوڈشیڈنگ ٹائم جاری کردیا۔
سوئی گیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے وقت گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں سحر کے وقت رات 3 بجے سے صبح 9 جبکہ افطار کے وقت دوپہر ساڑھے تین بجے سے رات 10 بجے تک گیس سپلائی کی جائے گی۔
اس حساب سے گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں سے ساڑھے 12 گھنٹے گیس ملے گی جبکہ انہیں ساڑھے گیارہ گھنٹے گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Comments
0 comment