راولپنڈی میں 22 سالہ لڑکی سے ملزم کی گھر میں گھس کر زیادتی

راولپنڈی میں 22 سالہ لڑکی سے ملزم کی گھر میں گھس کر زیادتی

ملزم ارشد محمود نے غیر موجودگی میں گھر میں گھس کر بیٹی سے زیادتی کی
راولپنڈی میں 22 سالہ لڑکی سے ملزم کی گھر میں گھس کر زیادتی

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2024

راولپنڈی میں بائیس سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارشد محمود کو حراست میں لیا۔

خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ارشد محمود نے میری غیر موجودگی میں میرے گھر گھس کر میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

اُدھر ایس پی صدر نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!