راولپنڈی میں بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ادھیڑ عمر شخص گرفتار

راولپنڈی میں بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ادھیڑ عمر شخص گرفتار

گوجر خان پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
راولپنڈی میں بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ادھیڑ عمر شخص گرفتار

ویب ڈیسک

|

24 Oct 2024

راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں پولیس نے بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ادھیڑ عمر شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم خلیل نے 24گھنٹے قبل ایک بچے کو اپنے ڈیرے پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد متاثرہ کے والد نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا اور مقدمہ درج کرایا۔

پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کیا جبکہ اُس نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کا میڈیکل کروالیا گیا ہے جس میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملزم کو مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!