روالپنڈی میں طالب علم پر تشدد کرنے والا اسکول ٹیچر گرفتار

روالپنڈی میں طالب علم پر تشدد کرنے والا اسکول ٹیچر گرفتار

گوجر خان پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ در ج کرلیا
روالپنڈی میں طالب علم پر تشدد کرنے والا اسکول ٹیچر گرفتار

ویب ڈیسک

|

5 Sep 2024

راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے والے اسکول ٹیچر کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ طالب علم پر تشدد میں ملوث معلم کو گرفتار کیا۔ مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ اسکول ٹیچر توقیر نے میرے بیٹے کو ڈنڈوں سے مارا ہے۔

گوجرخان پولیس نے متاثرہ طالب علم کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے سکول کے معلم توقیر کو گرفتار کر لیا،۔ ایس پی صدر نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

محمد نبیل کھوکھر ایس پی صدر نے کا کہ اساتذہ مستقبل کے معمار ہیں، بچوں پر تشدد ناقابل برداشت اور قابل تعزیر جرم ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!