سعودی عرب کو قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم پنجاب سے گرفتار
ویب ڈیسک
|
16 Jun 2024
پنجاب پولیس نے سعودی عرب میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اور اشہتاری ملزم کو منڈی بہاؤ الدین سے گرفتار کرلیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم غلام عباس قتل کی واردات کے بعد سعودی عرب سے فرار ہو گیا تھا، جس کے بعد سعودی حکومت نے گرفتاری کیلیے ریڈ نوٹس جاری کیے تھے۔
گوجرانولہ کے ریجنل پولیس آفیسر نے بتایا کہ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کی زیر نگرانی اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں پی او سیل کے انچارج انسپکٹر ظہیر بابر، سب انسپکٹر قاسم ممتاز شامل تھے۔
مذکورہ ٹیم نے انتہائی پیشہ وارانہ انداز سے کام کر کے اشتہاری مجرم کا سراغ لگایا اور پھر اُس کو گرفتار کر کے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ اُدھر آئی جی پنجاب نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دی ہے۔
Comments
0 comment