سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والی فیملی کو پیچھا کرکے لوٹ لیاگیا

سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والی فیملی کو پیچھا کرکے لوٹ لیاگیا

پولیس نے واردات کا مقدمہ عزیزبھٹی تھانے میں ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کرلیاہے۔
سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والی فیملی کو پیچھا کرکے لوٹ لیاگیا

Webdesk

|

30 Jul 2024

کراچی:  شہر قائد میں ڈکیتی کا سلسلہ تھم نہ سکا اورعزیز بھٹی تھانے کی حدود میں سعودی پلٹ خاندان کو4مسلح ملزمان نے لاکھوں روپے کیش، قیمتی سامان اور اہم دستاویزات سے محروم کردیا۔

پولیس نے واردات کا مقدمہ عزیزبھٹی تھانے میں ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کرلیاہے۔

مدعی احمد کے مطابق میں سعودی عرب سے فیملی کے ساتھ پاکستان آیا اور کراچی ایئرپورٹ سے اپنی فیملی کیساتھ رات ڈھائی بجے اپنے گھر پہنچا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ایک سفید رنگ کی ہنڈا سوک ہمارا پیچھا کرتے ہوئے آکررکی، کار سے 2 شلوار قمیض اور 2پینٹ شرٹ میں ملبوس ملزمان اترے، ان میں سے 3 کے پاس اسلحہ تھا۔

مدعی کے مطابق ملزمان نے آتے ہی مجھ پر اور میری اہلیہ پر پستولیں تان لی اور جان سے مار دینے کی دھمکی دی، اس دوران ملزمان نے مجھ سے 14ہزار ریال، 3 قیمتی موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور ہیڈ فون چھینے اور فرار ہوگئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!