3 hours ago
شادی کے بغیر ثانیہ مرزا کی دوبارہ ماں بننے کی خواہش
ویب ڈیسک
|
20 Nov 2025
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے دل میں ایک بار پھر ماں بننے کی خواہش جاگ اٹھی ہے۔
بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خاموشی سے اپنے انڈے فریز کروا لیے تھے اور یہ ایسا فیصلہ تھزجس کے بارے میں زیادہ تر لوگوں کو علم نہیں تھا۔
ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں اس انتہائی ذاتی فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے انہیں ذہنی سکون بھی دیا اور مستقبل کے حوالے سے آزادی کا احساس بھی فراہم کیا
ان کا کہنا تھا کہ ’’ایک عورت کبھی نہیں جانتی کہ ماں بننے کی خواہش کب دوبارہ جاگ سکتی ہے۔‘‘ اسی سوچ کے تحت انہوں نے انڈے محفوظ کروائے تاکہ مستقبل میں اگر وہ یہ قدم اٹھانا چاہیں تو اُن کے پاس یہ اختیار موجود ہو۔
ثانیہ کے مطابق، یہ فیصلہ اُن کے لیے دباؤ سے آزاد زندگی گزارنے اور اپنی شرائط پر آگے بڑھنے کا ایک ذریعہ تھا۔
Comments
0 comment